کراچی(صباح نیوز)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا وائرل ڈیزائن جعلی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کئے جانے والے 75 روپے کے نوٹ کے وائرل ڈیزائن کو جعلی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ 17 جون کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔