اسلام آباد کے ہائی پروفائل عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو سپروائز کرنے والے جج وقار حسین گوندل کی ترقی ہو گئی


اسلام آباد (صباح نیوز ) اسلام آباد کے ہائی پروفائل عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو بطور علاقہ مجسٹریٹ سپروائز کرنے والے جج کی ترقی ہو گئی اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ڈیپورٹیشن پر خدمات دینے والے سول جج وقار حسین گوندل کی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بطور سینئر سول جج ترقی ہوئی ہے.

اسلام آباد جوڈیشری میں واحد جج وقار حسین گوندل کی ترقی ہوئی سینئر سول جج وقار حسین نے علاقہ مجسٹریٹ کے طور پر عثمان مرزا کیس کی تفتیش کو سپروائز کیا ، عثمان مرزا کیس کا چالان منگوا کر سیشن جج کی عدالت بھیجوایا تھا سینئر سول جج وقار حسین گوندل جولائی 2019 سے اسلام آباد کی جوڈیشری میں تعینات ہیں ، پنجاب جوڈیشری سے وقار گوندل ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد جوڈیشری میں تعینات ہیں