سی بی آر ہاؤسنگ سو سائٹی کے کیس کی سماعت،متاثرین نے اپنے مطالبات پیش کئے


سلام آباد(صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسئیٹیز کی حیثیت سے سی بی آر ہاؤسنگ سو سائٹی کے کیس کی سماعت کی۔ جس میں سی پی آرہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ اور دیگر عہدیدار پیش ہوئے،

اس موقع پرمتاثرین نے اپنے مطالبات پیش کئے کہ ان کے پاس لیٹر موجود ہونے کے باوجود سو سائٹی کی طرف سے الا ٹیز کو قبضہ نہیں دیا جا رہا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے رجسٹرار آفس کو تمام سوسائیٹیز کے ممبرز کی لسٹ اور با قبضہ زمین کی تفصیلات طلب کرنے اور ان کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات دیں۔