اسلام آباد ،بصارت سے محروم بچوں کے لئے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے نیشنل لائبریری اینڈ ریسورس سینٹر اسلام آباد میں  بصارت سے محروم بچوں کے لئے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔

تقریب میں وزارت کے اعلی افسران، معززین اور بڑی تعداد میں بصارت سے محروم افراد اور طلبا نے شرکت کی۔ اس منصوبے کا آغاز ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن، وزارت انسانی حقوق کے انتظامی کنٹرول کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ اعلی درجے کی تکنیکی سہولیات کے استعمال کے ذریعے بصارت سے محروم افراد کی سکریننگ، تشخیص اور تربیت کے لئے خدمات فراہم کرے گا۔اس موقع پر  وزیر نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہر کوئی جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے۔ ٹیکنالوجی کے بغیر ہم نہ تو حقیقی ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہی دوسری قوموں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ بصری معزوری کے شکار لوگوں کے لئے، اعلی درجے کی ٹیکنالوجی پر مبنی معاون آلات تعلیم کا ایک فائدہ مند ذریعہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے مرکز میں جدید ترین معاون آلات اور تکنیکی معاونت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششوں اور ٹیم کے کام کو سراہا- انہوں نے کہا کہ جدید اصطلاحات پر تربیت معاشرے میں معذور افراد کی بحالی کے لئے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گی۔ ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن شیخ اظہر سجاد نے نے پروجیکٹ کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے  حاضرین کو بتایا کیا کہ بصارت سے معزور افراد  کے لیے سنٹر میں جدید ترین ڈیجیٹل معاون ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔ تشخیص کار یا اسکریننگ عمل ایک ماہر ماہر امراض چشم اور ایک تعلیم یافتہ اوپٹرومسٹکی طرف سے کیا جائے گا۔

کامیاب بصری اسکریننگ اور تشخیص کے بعد، اہل افراد کو نیشنل لائبریری اینڈ ریسورس سینٹر میں مجوزہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی تربیت بھی دی جائے گی جہاں فی الحال بصارت سے محروم افراد کی تربیت  کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے دو آئی- ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔