صدر عارف علوی کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس


اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں صدرمملکت نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا۔ میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔