گلگت،سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ، 4 افراد جاں بحق ،8زخمی


گلگت (صباح نیوز)گلگت میں رحیم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی  ریسکیوحکام کے مطابق رحیم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا  گیاجبکہ گاڑی میں 12 افراد سوار تھے ،سیاحوں کا تعلق کاچ سے ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔