کراچی والوں کیلئے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری


کراچی(صباح نیوز) کراچی والوں کے لیے بری خبر آ گئی۔ بجلی 7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی  کر دی گئی۔نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے اضافے کی منظوری دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔جولائی تاستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی  ہے۔

نیپرا نے مجنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ۔نیپرا نے سمری نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔کے الیکٹرک والوں کیلئے بجلی ایک روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا نے کمی کی منظوری دو الگ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔اپریل تا جون2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 94 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی47 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔