وزیراعظم کی دھمکی ( اکیسویں صدی کی کہانیاں)۔۔۔۔اکرم سہیل


لوگوں کو گاڑیوں میں سوار ہو کر لُور لُور سڑکوں پر پھرنے سے روکنے اور گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کرنے کیلئے وزیر اعظم کو ایک ہفتہ میں دو دفعہ پٹرول کی قیمت ساٹھ روپے تک بڑھانا پڑی۔لیکن لوگوں کو پتہ نہیں کہ وزارت پٹرولیم جتنی قیمت بڑھانا چاہتی تھی وزیر اعظم نے اس سے اتفاق نہ کیا۔وزارت نے وزیر اعظم کو سمری میں تجویز دی کی پٹرول کی قیمت 209 روپے اور 87 پیسے بڑھائی جائے لیکن وزیراعظم نے کہا کہ وہ قیمت 209 روپے اور 86 پیسے سے زائد کرنے کی منظوری نہیں دینگے۔اور قیمت اس سے زیادہ کرنےکی کوشش کی گئی تو وہ اپنی قمیض پھاڑ کر بیچ ڈالیں گے اور اس سے یہ اضافہ پورا کرینگے۔۔ وزیر اعظم کی یہ دھمکی کام کر گئی اور وزارت پٹرولیم نے وزیر اعظم کی ہدایت ہر پٹرول کی قیمت 208 روپے 87 پیسے کی بجائے 208 روپے 86 پیسے فی لٹر پر رکھ کر عوام کو ایک بہت بڑا ریلیف دے دیا۔۔