ایس سی او کی زیرنگرانی تخفیف غربت کا بین الاقوامی فورم بین ریاستی تعاون بڑھانے کی ایک بہترین کاوش ہے،شازیہ مری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر شازیہ مری نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے زیراہتمام ویبی نار میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کی زیرنگرانی تخفیف غربت کا بین الاقوامی فورم بین ریاستی تعاون بڑھانے کی ایک بہترین کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی وزارت برائے تخفیف غرپت و سماجی تحفظ دنیا میں سماجی تحفظ کے سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد غربت کا خاتمہ اور بااختیار خواتین پر مشتمل معاشرہ ہے۔شازیہ مری نے مندوبین کو بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 80 لاکھ سے زائد مستحق افراد کو باقائدگی سے امداد فراہم کر رہا ہے۔