سوشل میڈیا پرریٹائرڈ فوجی افسروں کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والا گرفتار


اسلام آباد(صباح نیوز) افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے سوشل میڈیاپر جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس بنانے کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی تقسیم پیدا کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جعلی اکانٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل(ر)ہارون اسلم اورجنرل(ر)مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پرچلائے گئے تھے۔ اس طرح کی جعلسازی اوردھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیارکرچکی ہے۔