تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے۔درخواست میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

لانگ مارچ کے راستوں کی بندش کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر’

 پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کر دی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے عامر محمود کیانی نے لانگ مارچ میں رکاٹوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے جبکہ کیٹینر لگا کر روڈ بلاک کرنے سے بھی انتظامیہ کو روکا جائے۔

استدعا کی گئی کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے اور پرامن ریلی کے انعقاد سے نہ روکا جائے، درخواست زیر التوا ہونے کے دوران ملک میں پر امن ریلیاں کرنے کے خلاف کسی ایکشن سے روکا جائے۔دریں اثنا پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرکا کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں، 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا