روس سے تیل خریدنے پر حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہیں،حماد اظہر


  اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ روس سے تیل خریدنے پر حکومت کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیا ن میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ حکومت معیشت میں اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، ہماری حکومت نے تیل اور بجلی کی قیمت تب سستی کی جب عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی نام ونشا ن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے سستا تیل خرید لیں تو بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن ایسا کرنے سے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔