چیف جسٹس صاحب !کیا ممکن ہے شیریں مزاری کے دور میں آدھی رات کو میری گرفتاری کی بھی جوڈیشل انکوائری کرا لی جائے؟ سینیٹر عرفان صدیق


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے نصف شب کو عدالت لگاکر محترمہ شیریں مزاری کی داد رسی اور جوڈیشل انکوائری کا حکم بہت اچھا لگا

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب کیا ممکن ہے کہ محترمہ مزاری کے دور میں آدھی رات کو میری گرفتاری، ہتھکڑی لگانے اور اڈیالہ جیل کی قصوری چکی میں ڈالنے کی بھی جوڈیشل انکوائری کرا لی جائے؟