جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں کل ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہو گا ،سراج الحق خطاب کر یں گے


اسلام آباد ( صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ 22 مئی کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک میں مہنگائی ، بے روز گاری اور سودی نظام کے خا تمے کے حوالے سے شریعت کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایف نائن پارک اسلام آباد میں  ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہو گا ، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کر یں گے،

جلسہ عام میں اسلام آباد اور اس کے گر د نواح سے ہزاروں کی تعداد میں مر دو خواتین اور بچے شر یک ہوں گے، انھوں نے کہا حکو مت سودی نظام کے خاتمے کے لیے لیت و لعل سے کام نہ لے حکمران جان لیں کہ سودی نظام کے دفاع کی صورت میں انھیں سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر کسی بنک کی جانب سے بھی فیصلے پر نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی تو قوم اس کا بائیکاٹ کرے گی،

جماعت اسلامی دہائیوں سے کرپٹ سرمایہ دارانہ سودی معیشت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،سودی نظام کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔،معیشت میں بہتری اور خوشحالی کے لیے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ بند کرنا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، گروپ لیڈر این اے 52ملک عبد العزیز ، این اے 53کے گرو پ لیڈر محمد کاشف چوہدری سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی اور ضیاء احمد بھی مو جو د تھے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کا مقصد صرف سودی نظام کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ ہم پورے نظام کو اسلامی اصولوں پر استوار کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، نصراللہ رند ھاوا نے کہا جماعت اسلامی کا جلسہ عام عوامی اُمنگوں کا تر جمان ہو گا ، جماعت اسلامی کی اپیل پر شرعی عدالت کا فیصلہ جہاں پر خوش آئند ہے ،

انھوں نے کہا، اللہ نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور ہمارے دستور میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ کوئی بھی چیز قرآن وسنت کیخلاف نہیں چل سکتی، اس کے باوجود سودی نظام معیشت سمیت دیگر غیر شرعی اقدامات اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔