اسلام آباد(صباح نیوز) بجلی 4روپے 5پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31مئی کو سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے ) نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ، اپریل میں 13ارب 55کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10روپے 66پیسے فی یونٹ رہی۔
اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6روپے 60پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔اضافے کااطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا،
سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں پانی سے 18.55فیصد کوئلے سے 16.74فیصد اور فرنس آئل سے 12.07فیصد بجلی پیدا کی گئی ،فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ لاگت 28روپے 19پیسے فی یونٹ رہی
اپریل میں مقامی گیس سے 9.85فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 19.42فیصد، جوہری ایندھن سے 17.37فیصد اور ہوا سے 3.59فیصد بجلی پیدا کی گئی۔