ڈالردودنوں میں 200روپے کا ہو جائیگا،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈالردودنوں میں 200روپے کا ہو جائیگا ۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا  کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ یہ تھی کہ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت تباہ ہونے کے بعد پھر پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا جائے اور اسے ایک پراکسی اسٹیٹ بنا کر رکھا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر 200 سے چار روپے دور ہے، تجربے کار ٹیم کے دو دن کا کام ہے ڈالر 200 پر پہنچ جائے گا۔