چوہدری رحمت علی کا 124 -واں یوم پیدائش کل عقید ت وا حترام کے ساتھ منایاجائے گا


لاہور، احمدیار(صباح نیوز) تحریک پاکستان کے رہنماء اور لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا 124 -واں یوم پیدائش کل عقید ت وا حترام کے ساتھ منایاجائے گا ۔یوم پیدائش کے سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی چوہدری رحمت علی 16نومبر1897 کو ضلع ہوشیار پور میں پیداہوئے ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ”میں آپ نے پہلی بار مسلمانان ہند کی ارض پاک کے لئے لفظ ”پاکستان ” استعمال کیااور پھر قائد اعظم کی قیادت میں غیور مسلمانوں نے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا ٰ اللہ کا نعرہ بلند کرکے اپنی منزل پائی ۔

چوہدری رحمت علی نے مسلہ کشمیر پر بھی اقوام متحدہ میں آوازبلندکی ۔ وہ3 فروری1951 کو برطانیہ کے شہرکیمبرج میں انتقال کرگئے تھے ۔

الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا فیچر اور پروگرام شائع کریںگے۔