نوشہرہ(صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نے پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے ایک جامعمہ منصوبہ احساس کے نام پر شروع کرکے یہ ثابت کر دیا ہے عمران اور پی ٹی آئی کی پوری ٹیم اس ملک کے غریب عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیرہ آمد کے موقع پر کیااورحکومت کا عوام کو ریلف دینے کیلے احساس راشن پروگرام کا ایپ متعارف کرایا جس سے غریب عوام اس پروگرام کے ذریعے مستفید ہونگے اس سلسلے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشترنے نوشہرہ اورجہانگیرہ کا دورہ کیا اور مخصوص دکانداروں کو اس حوالے سے بریف کیا.
احساس راشن پورٹل کا اجراء کے موقع پر احساس پروگرام کے ڈویژن ڈائریکٹر عمران خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلطنت خان فیصل خان اور انتظامیہ جہانگیرہ نوشہرہ نیشنل بینک ٹیم کے ہمراہ اسماعیل کریانہ سٹور سٹیشن روڈجہانگیرہ کو راشن پورٹل پررجسٹر کروایا اور رجسٹرڈ دکاندار کو حکومتی سطح پر ایک بورڈ ویزاں ہوگا.
انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے بینک اکاؤنٹ نمبرضروری ہے کہ اکاونٹ نہیں ہیں وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخوں سیرجوع کر کیاپنا اکاؤنٹ کھلواسکیں گے۔