مدینہ،اسلام آباد(صباح نیوز) سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ۖ آمد پر گزشتہ روز کچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی تھی اور مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب کو برے القاب سے پکارا گیا اور شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے تھے۔اس واقعے پر ملک بھر سے شہریوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
ادھر سعودی حکومت نے مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے پر کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔اسلام آباد کے سعودی سفارتخانے نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔
۔پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چند افراد کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔گزشتہ روز مسجد نبوی ۖ میں سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ملکی سیاسی رہنماوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی