پرویز الٰہی کی مقدمہ کے اندراج کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر


لاہور(صباح نیوز)سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے، تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عدالت سے رجوع کر لیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست حمزہ شہباز، آئی جی پنجاب، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف دائر کی گئی، لیگی ایم پی ایز اور دو سو نامعلوم کو بھی نامزد کیا گیا ،درخواست میں میں موقف اختیارکیا گیا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی، پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔