خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر اعتراض دائر


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ آفس نے خسرو بختیار اور ہاشم جواںبخت کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگادیا۔

سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے مقامی وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں۔