سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما مشتاق الاسلام پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے انہیں سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیاہے۔
مشتاق الاسلام کو بھارتی پولیس نے مارچ کے آخری ہفتے میںسرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔قابض انتظامیہ نے مشتاق الاسلام پر کالا قانون پی ایس اے لاگو کر کے انہیں بٹہ مالو پولیس اسٹیشن سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر سے جاری بیانات میں اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام کا مقصد کشمیر میں سیاسی اختلاف رائے رکھنے والوں کوجبرا خاموش کرانا ہے۔۔