اسلام آباد(صباح نیوز)سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات 1 بج کر 55 منٹ پر سٹاپ لسٹ میں میرانام ڈالا گیا، اس وقت نہ کوئی حکومت تھی، نہ ہی کابینہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کا آغاز قوم کو مبارک ہو کہ 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ والا وزیراعظم اور اپنے فرض کی ادائیگی والے سٹاپ لسٹ پہ۔
شہزاد اکبر اور شہباز گل کا سٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر اور پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔شہزاد اکبر اور شہباز گل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام تک نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔