قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا


اسلا م آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔9 اپریل کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پیر کوقائد ایوان کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 16 اپریل کی شام 4 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد بھی برقرار ہے۔