سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں بھارتی فوج نے ہفتے کو دو الگ الگ فوجی آپریشنز میں ان نوجوانوں کو شہید کیا ۔
بھارتی فوج نے ہفتے کی صبح ضلع اسلام آباد کے سرہامہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا ۔ تلاشی مہم کے دوران نثار احمد ڈار ساکنہ ریڈوانی بالا کولگام سرہامہ کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ نثار احمد ڈارلشکر طیبہ کا ایک کمانڈر تھا۔دریں اثنا قابض فوج نے ضلع کولگام کے علاقے ڈی ایچ پورہ میں ایک اور آپریشن کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فوجی کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔