ادھم پور میں ٹریفک کے ایک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد کی موت


 سری نگر… ادھم پور میں ٹریفک کے ایک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔

ادھم پور ضلع کے گرانی علاقے میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پر ایک موٹر سائیکل  مخالف سمت سے  آنے والی گاڑی  سے ٹکرا گئی ۔خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے انہیں ادھم پور کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

دریں اثناء سرینگر لہہ شاہراہ پر دورسوما منیگام کے مقام پر جمعہ کی صبح لداخ جانے والی گاڑی سڑک کنارے پر بنی حفاظتی دیوار سے ٹکرانے سے بیچ سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار سیاح شدید زخمی ہوگئے۔