بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے


سری نگر۔۔۔ بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے ۔

بھارتی فوج  کی بھاری جمعیت نے گزشتہ روزضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے ترال  کو محاصرے  میں لے لیا تھا ۔ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران  فوج نے  دو نوجوانوں صفات مظفر صوفی اور عمر تیلی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ  مارے جانے والوں میں صفات مظفر صوفی عرف معاویہ اور لشکر طیبہ کے عمر تیلی عرف طلحہ ترال میں مارے گئے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں پرتشدد آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔