مقبوضہ پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی  آپریشن شروع


 سری نگر: مقبوضہ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ والے علاقوں میں بھارتی فوج نے  فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

مقبوضہ پونچھ سیکٹر کے کئی  علاقوں کو بھارتی فوج نے محاصرے میں لے رکھے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج  نے گھر گھر تلاشی مہم شروع کر رکھی ہے اس دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک گاں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔  نورکوٹ گاں میں فوج اور پولیس کی مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران خفیہ ٹھکانے سے  اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے