بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں پانچ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا


سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں پانچ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار نوجوانوں کی شناخت عرفان احمد بٹ، سجاد احمد میر، شارق احمد میر،عرفان احمد جان اور عرفان عزیز بٹ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں اشٹینگو اور حاجن سے گرفتار کیا گیا۔بھارتی پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے دعوی کیا کہ یہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔