ملک میں عدم اعتماد کے ذریعے بیرونی سازش ہورہی ہے، فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں عدم اعتماد کے ذریعے بیرونی سازش ہورہی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ ڈرون حملوں میں مارے گئے، وزیراعظم نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا۔فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے بیرونی سازش کو بے نقاب کیا اور ہم ان کا آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم بیرونی سازش کے آگے ڈٹ گئے ہیں، اندرونی معاملات میں بیرونی طاقت کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عدم اعتماد کے ذریعے بیرونی سازش ہورہی ہے۔