اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ رواں سال احساس تحفظ کا دائرہ کار ملک کی تمام وفاقی اکائیوں کے 14 ہسپتالوں میں پھیلایا گیا ہے،احساس تحفظ کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کھڑا کیاگیا ہے تاکہ مریضوں کو فوری صحت امداد فراہم کی جاسکے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن میںاحساس تحفظ پروگرام میں ہسپتالوں کی شمولیت کے لیے آن لائن احساس پورٹل کا افتتاح کیا۔
پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس تحفظ کامقصد حکومت کے صحت سہولت پروگرام کو سپورٹ کرنا اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کوفروغ دیناہے۔بذریعہ پروگرام ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کو کثیرالخرچ علاج کی فوری امداد فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال احساس تحفظ کا دائرہ کار ملک کی تمام وفاقی اکائیوں کے 14 ہسپتالوں میں پھیلایا گیا ہے، احساس تحفظ کیلیئے مکمل ڈیجیٹل نظام کھڑا کیاگیا ہے تاکہ مریضوں کو فوری صحت امداد فراہم کی جاسکے، احساس تحفظ ہماری ڈویژن کی دو سال کی محںت کا ثمر ہے، اس کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، حال ہی میں وفاقی کابینہ کی جانب سے احساس کے تحت مستحق مریضوں کے کثیرالخرچ علاج کیلئے پالیسی کی منظوری بھی دی گئی ہے،