حزب المجاہدین کے تحت شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریبات


مظفرآباد(صباح نیوز)حزب المجاہدین کے  نائب امیر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں منزل کے حصول تک جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی

شہداے کشمیر کی یاد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے  کہا کہ سال 2018 آج ہی کے دن یعنی یکم اپریل  2018حزب المجاھدین سے وابستہ تیرہ مجاہدین جام شہادت نوش کر چکے تھے۔ یاد رہے ہہ معرکہ درگڈ اور کچھ ڈورہ شوپیان میں پیش آیا تھا ۔

اس معرکے میں دشمن کو کافی مالی و جانی نقصان پہنچا۔ اس خون ریز معرکے میں حز ب المجاہدین ب کا ایک اعلی تعلیم یافتہ مجاھد اعتماد ملک عرف حمزہ بھی شامل تھا

ان  عظیم شہداکی یاد میں آج آر پار دعائینہ مجلس کا انعقاد کا کیا گیا ۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر حزب سیف اللہ خالد  اور دیگر رہنماں نے کہا ان شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت جموں و کشمیر میں ا زادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

تقریبات میں  لسی پورہ پلوامہ میں ہوئے معرکے میں شہادت پانے والے کشمیری مجاہدین توصیف احمد ،ظفر احمد ،اشفاق احمد اور عاقب احمدکو بھی زبردست خراج عقیدت ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منزل کے حصول تک جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی۔تقریبات میں شہدا مجاہدین کی بلندی درجات کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔