چترال کے بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگی کا نوٹس لیا جائے،خورشید شاہ


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چترال کے بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگی کا نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے بیان میں  کہا کہ تحصیل دروش کی گنتی مکمل مگر رزلٹ نہیں دیا جا رہا، پیپلز پارٹی کا امیدوار شہزادہ خالد پرویز دو سو سے زائد ووٹ سے کامیاب ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریذائیڈنگ و ریٹرننگ افسر چترال نے پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوار شہزادہ خالد پرویز کا رزلٹ روک رکھا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کا نوٹس لے۔