کشمیری ملازمین کو برطرف کر کے مقامی لوگوں کو بے اختیار کیا جارہا ہے،محبوبہ مفتی


سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کر کے مقامی لوگوں کو بے اختیار کیا جارہا ہے ،محبوبہ مفتی نے5 سرکاری ملازمین کی برطرفی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ایک طرف بھارتی حکومت ملک بھر سے سابق حفاظتی اہلکاروں کو جموں کشمیر میں سول اسامیوں پربھرتی کررہی  ہے

دوسری طرف کشمیری سرکاری ملازمین کو دانستہ طور نشانہ بنایاجارہا ہے تاکہ انتظامیہ میں توازن کو بگاڑا جائے اور مقامی افراد کوبے اختیار بنایا جائے۔

یاد رہے  مقبوضہ جموںوکشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے  گزشتہ روز پانچ سرکاری ملازمین کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں برطرف کر دیا ہے۔

برطرف کیے گئے ملازمین میں دو پولیس کانسٹیبل توصیف احمد میر اور شاہد حسین راتھر، کمپیوٹر آپریٹر غلام حسن پرے، استاد ارشد احمد داس اور ایک ہسپتال ملازم شرافت اے خان شامل ہیں۔