اسلام آباد(صباح نیوز)شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، استعفی وزیراعظم آفس کو بھجوا دیا گیا۔
شاہ زین بگٹی نے اعلان کیا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں، استعفے کی منظوری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔لیکن استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات درج نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزعوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔