پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنیوالے خود سب سے بڑے چوہے ہیں،مریم نواز


گوجرانوالہ(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنے والے خود سب سے بڑے چوہے، 2018 میں ووٹ کی پرچی کترنے والے قوم کا آٹا، چینی، گھی اور سکون سب کچھ کھا گئے، پاکستان کا سب سے بڑا چوہا عمران خان کھا، کھا کر موٹا ہوگیا ہے، بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنے دیتے ہو، خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے، یہ کسی سازش کے نتیجے میں نہیں، اپنے اعمال کی وجہ سے ڈی چوک پہنچے ہیں، ان کی اپنی پارٹی عدم اعتماد کرچکی، اب دو، دو سیٹوں والوں کے ہاں ماتھا ٹیک رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے والو گوجرانوالہ آکر دیکھو 24 گھنٹے میں جلسہ کیسے ہوتا ہے، اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، اب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام نوازشریف پر نہ لگا دینا۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان جب کوئی ایئرپورٹ جاتا ہے تو 50 سے 60 بندے رخصت کرنے جاتے ہیں، تمہارے ساتھ تو اتنے بندے بھی نہیں تھے، عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، ہم سرکاری وسائل کے بغیر لانگ مارچ کر رہے ہیں،24 گھنٹے میں گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا کسی وسائل کی ضرورت نہیں، ایک پریڈ گراؤنڈ میں زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا دس لاکھ لوگ آئیں گے، دس لاکھ تو کیا اس کے جلسے میں دس ہزار بندہ نہیں آیا، اس کا جلسہ فیل ہوگیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ الزام نواز شریف پر لگاتے ہو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ، نوازشریف نے جعلی مقدمے، سزائیں کاٹیں، ابسولٹیلی ناٹ کر کے نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے، ابسولٹیلی ناٹ کا نعرہ لگانے والا چند دن پہلے سر جھکا کر کہتا تھا بائیڈن، مودی فون نہیں کرتا، نوازشریف نے لندن سے عمران کی دو درجن وکٹیں گرا دیں، نوازشریف وہ بیٹسمین ہیں جب عمران نے فل ٹاس کرائی تو چھکا مار کر گیند باہر پھینک دیا، ہارا ہوا شخص منہ لٹکا کر پویلین واپس جا رہا ہے، تقریر میں کہتا ہے نوازشریف لندن میں چھپ، چھپ کر ملتا ہے، نوازشریف جس سے بھی ملتا ہے بائیس کروڑ عوام کے مفاد میں ملتا ہے، تمہاری طرح بھارت جا کر فوج کے خلاف بیانات نہیں دیتا، تم محلے کی ماسی، چالاک لومڑی کی طرح کبھی ادھر، کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو، تم اداروں کو ڈراتے ہو کہ نوازشریف آئے گا اور چھوڑے گا نہیں، کان کھول کر سن لو یہ مٹی، ادارے نوازشریف کا ہے، کھسیانی بلی بن کر کہتا ہے بڑے راز ہے کھولوں گا نہیں، اس کو پتا ہے اس نے زبان کھولی تو وہاں اس کے کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے، ایل این جی کی 122 ارب کی ڈیلیں کھل جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ کوئی ٹرانسفر، پوسٹنگ کروڑوں روپے دینے کے بغیر نہیں ہوتی، اس نے نواز شریف کے خلاف ثبوت ڈھونڈنے کے لیے 12 ارب خرچ کیے، کیا یہ تمہارے خاندان کی کمائی ہے، پوری دنیا نے کہا نوازشریف، شہبازشریف صادق اور امین ہے، امربالمعروف کی باتیں کرتا ہے، اگر پاکستان میں کوئی ڈیزل کہلوانے کا حق دار ہے تو عمران خان ہے، ڈیزل، جھوٹا، نوسر باز، بدزبان، منافق، روٹی چورکون؟ انشااللہ نوازشریف، شہبازشریف آئیں گے آپ کی قسمت بدلیں گے۔آخر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ گوجرانوالہ والو تسی کدھی نواز شریف دی کنڈھ نئیں لگن دیتی، گوجرانوالہ والا بڑا برکت والا بھی ہے، نوازشریف کی طرف سے گوجرانوالہ والا کو آئی لو یو۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ  یہ وہی لوٹے ہیں جن سے 3 سال وضو کرتے رہے، 2018 میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے، سب سے بڑے چوہے ا?پ خود ہیں، قوم کا ا?ٹا، چینی، گھی اور سکون بھی کھاگئے، بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنے دیتے ہو، خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے، نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ 16 ضمنی الیکشن بھی ہارے، کیوں اقتدار سے چپکے ہوئے ہو کونسا ٹرمپ کارڈ ہے، آپ کے پاس ایک ہی کارڈ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ، آپ کا مستقبل پاکستان کی سیاست میں نہیں ہے، بھاشن دیتے ہیں طاقت ور اور کمزور کے لیے الگ، الگ قانون ہے، فارن فنڈنگ کیس میں جھوٹ بولا گیا۔

گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کاوے موسوی نے بھی نوازشریف سے معافی مانگی، نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی کہا منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی، جج ارشد ملک نے معافی مانگی، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ، نوازشریف، شہبازشریف سے معافی مانگے گا، جو الزام تم نے نوازشریف، شہبازشریف پر لگائے وہ آج تم پر لگ رہے ہیں، کل بڑی چالاک لومڑی بن کر کہہ رہے تھے نوازشریف آئے گا تو یہ کر دے گا، نوازشریف، شہبازشریف کا سب کچھ اسی ملک میں ہے، نواز شریف پاکستان کا بیٹا اور ادارے اس کے اپنے ہیں، تم اداروں کو ڈرا رہے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے، عدم اعتماد میں تاخیر کر کے آپ آئین کو کتر رہے ہیں، یہ وہی چوہا ہے جو لوگوں کا سکون کھا گیا ہے، گھی کا ڈبہ عوام قسطوں پر لینے پر مجبورہیں، مجھے اسلام آباد سے کال آرہی ہے مذہب کا نام استعمال کیا جا رہا ہے، یہ کیا طریقہ جلسے کا نام امر بالمروف دے دیا گیا ہے، عوام سے بجلی، آٹا، چینی چھین لینا امربالمروف ہے؟ آپ مولانا کو بار، بار ڈیزل کہہ کر پکارتے ہیں، اگر کسی شخص کا نام ڈیزل ہونا چاہیے توعمران خان کا ہونا چاہیے، آپ 75 سالوں میں تہذیب نہیں سیکھ سکے، آپ لوگوں کو چوہا کہتے ہیں، سرکاری وسائل استعمال کرنے کا حق کس نے دیا ہے، یہ آپ کے خاندان نہیں عوام کے خون پیسینے کی کمائی ہے، مجھے ڈی سی نے خود بتایا 200 بسیں لانے کا ٹاسک دیا گیا، اگر یہی پیسہ عوام کی صحت، تعلیم پر لگتا توعوام کو ریلیف ملتا، آج امربالمعروف کا جلسہ ہو رہا ہے، جلسے میں قومی وسائل کا استعمال کیا گیا، رات دوبجے بھی گوجرانوالہ کی سڑکوں پر لوگ موجود تھے، چھ بجے جلسے کے لیے نکلیں گے، شاہدرہ پہنچتے 8 سے 9 گھنٹے لگے، میڈیا کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے آپ کی اپنی پارٹی نے عدم اعتماد کر دیا، کیا امریکا نے آپ کے دو درجن ایم این ایز کو کہا تھا عمران کو چھوڑ دو، کہتے ہیں غیر ملکی سازش ہو رہی ہے، آپ کے ایم این ایز نے عوام میں ووٹ مانگنے جانا ہے، ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کے بعد کہا ایسے لگا جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، تب امریکا کی سازش نظر نہیں آئی؟ جب امریکی صدر کا فون نہیں آیا تو نظر آیا سازش ہوگئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مری میں سیاح برف میں دب گئے لوگ آوازیں دیتے رہ گئے، شہبازشریف آپ سے ہزار گنا اچھے تھے، شہباز شریف سیلاب کے دوران پانی میں اترتا تھا اس کو خدمت کہتے ہیں شو بازی نہیں، کوئٹہ کے اندر ہزارہ برادری ان کو پکار رہی تھی، عمران خان کوئٹہ نہیں گئے تھے، اب دو، دو سیٹوں والوں کے پاس ماتھا ٹیک رہے ہیں، تاریخ کے بد ترین اسکینڈل ان کی حکومت میں آئے، چینی، آٹا، ادویات کا اسکینڈل بھول گئے؟ ادویات کی قیمتوں میں 600 فیصد اضافہ ہوا، یہ کونسا امربالمعروف ہے جو آپ لوگوں کو بلا رہے ہیں، ڈی چوک کسی ملکی، غیرملکی سازش نہیں اپنے اعمال کی وجہ سے تم پہنچے۔

مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نیا پاکستان صرف کھیل تماشا تھا، عمران نیازی صاحب! پ نے جتنے کارڈ کھیلنے تھے کھیل چکے، ہم ا?پ کی طرح تماش بینی کیلئے اسلام ا?باد نہیں ا?رہے، کسی امپائر پر اعتماد نہیں کرتے، آپ کو عوامی عدالت میں پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی، لاہور کی عوام نے سڑکوں پرعدم اعتماد کر دیا ، 2018میں انتخاب کو چوری کیا گیا، پنجاب میں جھوٹے نیازی کو حکومت بنانے کا موقع دیا، اس وقت ہماری توجہ سونامی عذاب کی طرف ہے ، پنجاب میں وزارت اعلیٰ بہت چھوٹی چیز ہے، جب پنجاب کی باری آئے گی تو بیٹھ کر حل نکالیں گے۔