اسد عمر کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے بھی قبل از وقت انتخابات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے خان صاحب الیکشن کی تاریخ دیں ان کو پتہ چلے عوام کس کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ الیکشن 2023میں ہیں لیکن آپ نے قوم کو جگا دیاہے ہم آج اسلام آباد میں تاریخ ساز اجتماع دیکھ رہے ہیں اب بھی لاکھوں لوگ جی ٹی روڈ، موٹروے سے آرہے ہیں خان صاحب الیکشن کال کر لو پتہ چل جائے گا پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسدعمر نے کہا کہ کیا حرام کے پیسے سے سیاست خریدنے والے فیصلے کریں گے فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے یا حرام کے پیسے رکھنے والوں کو، امن میں ساتھ چلنے کو تیار ہیں مگر غلامی کیلئے تیار نہیں عمران خان کیخلاف سارے چور اکٹھے ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا میں مسلمانوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں توہین مذہب کارٹون ہو یا سختیاں ان کی آواز نہیں نکلتی حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے ہم جان دینے کو بھی تیار ہیں عمران خان نے جذبات نہیں دلیل سے مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، خان صاحب عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے عدم اعتماد چھوٹی چیز ہییہ سیاستدانوں کے کام ہیں عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر ہیں انشااللہ عمران خان پوری امت مسلمہ کیلئے جنگ جیتیں گے۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ایک پرچی اور سی وی لیکر پھرتا ہے مجھے نوکری کا موقع دیں اب پاکستان میں اس کیلئے بوٹ ختم ہوگئے اب پرچی لیڈر ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں، ہم کسی ملک کی غلامی نہیں کریں گے، کیا عمران خان بچوں کے لیے پراپرٹی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے؟ عمران خان پاکستان بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے، ایک طرف حرام کے پیسوں کا استعمال کرنے والے ہیں، یہ جنگ عمران خان نہیں پاکستان کی جنگ ہے، یہ 22 کروڑ مسلمانوں کا ملک ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کہتا جوبائیڈن دنیا کا لیڈر ہے، فضل الرحمان سن لو جوبائیڈن تمہارا لیڈر ہے ہمارا نہیں، چینی شارٹیج کا سنا تھا کیا کسی نے سنا ہے پالش کی شارٹیج ہوجائے، جو بوٹ پالش ملا، پالش کر دیا، آجکل ولایتی بوٹ پالش کر رہا ہے، حرام کا پیسہ استعمال کرنے والے جمہوری مینڈیٹ چھیننا چاہتے ہیں، ان کا نام نہیں لینا چاہتا ان کی پہلے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔