اسلام آباد(صباح نیوز)خاتون صحافی کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی کوریج کے دوران کارکنوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور رپورٹنگ سے روکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آرآئی یوجے) نے پی ٹی آئی جلسے میں خاتون صحافی کو ہراساں کرنیکی مذمت کی ہے۔
آر آئی یو جے کا کہنا ہے کہ صحافی مریم نوازخان اور کیمرہ مین فہیم قریشی کوہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے پرگرفت کرنیکی کوشش ہے، پی ٹی آئی کا یہ اقدام آمریت کے ادوار کا عکاس ہے، سرکاری ٹی وی کے وسائل سیاسی حربے کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین شازیہ مری نے کہا ہے کہ خاتون رپورٹر سے فاشسٹ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی صحافیوں کوخاموش کرانے کے لیے حملہ کرنا چاہتی ہے، میڈیا نمائندوں پر حملہ اور ہراساں کرنیکی مذمت کرتے ہیں۔