اسلام آباد انتظامیہ نے جے یو آئی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد اسلام آباد کی انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جمعیت علمائے اسلام( ف) کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے یہ جے یو آئی ف کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ این او سی کی شرائط میں سری نگر ہائی وے کو بند نہ کرنا شامل تھا، تاہم جے یو آئی ف کے کارکنوں نے سڑک کو بند کیا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا شوکاز نوٹس میں مزید کہا کہ این او سی کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں۔

جے یو آئی ف کو جاری کیے گئے دوسرے شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر جواب نہ دینے پر مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل کے جلسے کے سلسلے میں آنے والے جمعیت علمائے اسلام ف ایف کے کارکنوں نے ایچ نائن پارک میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے۔آج صبح نمازِ فجر کے بعد جے یو آئی ایف کے کارکنان کی جانب سے ایچ نائن پارک میں لگے مختلف کیمپس میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

جے یو آئی ایف کے کارکنوں کی ایچ نائن پارک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربر نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، آج بھی پہنچیں گے، جلسہ 28 تاریخ کو ہو گا۔حکومتی جماعت تحریکِ انصاف اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج جلسہ کرے گی جبکہ جے یو آئی ایف نے سیکٹر ایچ نائن میں کل جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔