دس جماعتیں احتساب، خود مختاری کے بیانیے کیخلاف متحد ہو چکی ہیں،شیریں مزاری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دس جماعتیں  احتساب اور خود مختاری کے بیانیے کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ 10جماعتیں  احتساب اور خود مختاری کے بیانیے کیخلاف متحد ہو چکی ہیں، یہ جماعتیں اپنی کرپشن اور غیر ملکی غلامی کا تحفظ کرنا چاہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار نے لکھا کہ تحریک انصاف کی  کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ ہماری قوم کے مستقبل کے لیے ہے۔