کنٹرو ل لائن کے قریب راجوری میں دو دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا


جموں :مقبوضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب سرحدی ضلع راجوری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گذشتہ روز ضلع کے قصبے کوٹ رنکا کے مین بازار میں دو دھماکے ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ مذکورہ دھماکے پولیس سٹیشن کنڈی سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دوہرے دھماکوں کے فوراً بعد پولیس اور فوج موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں تلاشی شروع کر دی گئی۔

ایک سنیئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ ‘دونوں دھماکے کوٹرنکہ قصبے میں ویران مقامات پر ہوئے جن میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بم اسکواڈ اور فورسز کی دیگر تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آفیسر نے مزید بتایا کہ ”ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے سوائے اس کے کہ کم شدت کے دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں