جھونپڑی میں آگ لگنے کے واقعہ میں 2 بچیاں جھلس کر جاں بحق، ایک 80 سالہ خاتون اور 2 بچے سے زخمی


میرپور آزاد کشمیر(صباح نیوز)میرپور کے حلقہ کھڑی شریف کے گاوں بنی ساھنگ میں  جھونپڑی میں آگ لگنے کے واقعہ میں 2 بچیاں آگ میں جھلس کر  جاں بحق جبکہ ایک 80 سالہ خاتون اور 2 بچے سے زخمی ہوگے  ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض، اے ایس پی محمد عدیل اور ایس ایچ او عمران قاسم موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں داخل کروادیا،  ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت پر متاثرہ فیملی کو ٹینٹ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کر دیں۔آگ چیچیاں کے گاوں بنی ساھنگ کے مقام پر جمعہ کے روز بکروال قبیلہ کے عبدالرحمن قوم کی جھونپڑی میں اچانک لگی جس کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ کلثوم بی بی اور 8 ماہ کی نور فاطمہ دختر عبدالرحمن آگ سے جھلسنے کی وجہ سے وفات پاگئیں جبکہ فیضان علی ولد عبدالرحمن عمر 8 سال،ریشماں بی بی بیوہ حکم دین عمر 80 سال زخمی ہیں واقعہ میں منیزہ بی بی دختر عبدالرحمن جس کی عمر چار سال ہے وہ شدید زخمی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ پہنچ آئے تاہم اس وقت تک جھونپڑی مکمل جل گئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ جھونپڑی میں مٹی کے تیل کا چولہا بھی تھا جس کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔جھونپڑی میں بچوں سمیت نقدی اور دیگر سامان بھی مکمل جل گیا۔ اس افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے دو بچے وفات پا گئے جبکہ دیگر زخمیوں ہونے والوں کو ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض اور اے ایس پی محمد عدیل نے ہسپتال جاکر زخمیوں کو دیکھا اور ان کے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی۔