یوم پاکستان ،مزاراقبال پرگارڈز تبدیلی کی تقریب


لاہور(صباح نیوز)لاہور میں حکیم الامت ،شاعرمشرق ،مصورپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر 82 ویں یوم پاکستان کے موقع میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی،

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار کے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل زبیرحسن خان تھے، گارڈز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا،

مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔