کراچی(صباح نیوز)فاران کلب انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام پاکستان و امتِ مسلمہ کے بطلِ جلیل پروفیسر خورشید احمد کی پاکستان اور عالمِ اسلام کے لیے علمی، فکری و سیاسی خدمات کے اعتراف میں تقریبِ سپاس و تعارفِ کتب، ”ارمغانِ خورشید سیریز” کل بروز بدھ 23 مارچ کو شام 6 بجے ،بمقام فاران کلب گلشن اقبال منعقد ہو گی ،تقریب کی صدارت خالد الرحمٰن چیئرمین، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد کریں کے جبکہ پروفیسر خورشید احمد لندن سے براہ راست خصوصی خطاب کریں گے۔
دیگر مقررین میں اکنا کے صدر محسن انصاری ، مناظراحسن ڈائریکٹر مارک فیلڈ یونیورسٹی تنظیم واسطی بانی ممبر اسلامک مشن یو کے، ظہور نیازی ،سابق ایڈیٹر جنگ لندن ڈاکٹر انیس احمد، چیئر مین رحمت اللعالمین اتھارٹی، وائس چانسلر، رفاہ انٹرنیشنل یونی ورسٹی، اسلام آباد ڈاکٹر جعفر احمد، سابق سربراہ، پاکستان اسٹڈی سینٹر، جامعہ کراچی ڈاکٹر عرفان، حیدروائس چانسلر، ضیاء الدین یونی ورسٹی کراچی ،ڈاکٹر شاہدہ وزارت ڈین انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی ضیغم محمود رضوی، چیئرمین، نیشنل پلیٹ فارم فار ہائوسنگ ریسرچ شامل ہیں۔ نظامت انیق احمد کریں گے۔