جماعت اسلامی سیاست کے گندے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔ امیرالعظیم


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سیاست کے گندے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکرز اس گندی سیاست سے باہر نکلیں کیو نکہ اپنے مفادات اور لوٹا کریسی کی سیاست موجودہ قوم کے لیے ناسور بن سکتی ہے جماعت اسلامی غربی لاہور کے ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت اسلام آباد میں سیاسی طرفہ تماشا لگا ہوا ہے ایک دوسرے کو چور ،ڈاکو ،اے ٹی ایم کا طعنہ دینے والے حقیقت میں ایک دوسرے کیخلاف سچ ہی بول رہے لیکن ان نام نہاد جمہوری پارٹیوں کے اسلوب سیاست سے ملک کو نظریاتی سیاسی ،سماجی ،معاشرتی ،معاشی محاذ پر نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

          انہوں نے کہا جماعت اسلامی سیاست کے گندے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکرز اس گندی سیاست سے باہر نکلیں کیو نکہ اپنے مفادات اور لوٹا کریسی کی سیاست موجودہ قوم کے لیے ناسور بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے ہی ہے 74 سالوں سے سول اور فوجی آمر حکومتوں نے ملک کے نظریاتی ،جغرافیاتی  تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جماعت اسلامی ملک و قوم کو کبھی مایوس نہیں کرے گی اجتماع ارکان سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد،سیکرٹری جنرل انجینئر اخلاق احمد،امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبد العزیز عابد،غلام حسن بلوچ،چوہدری عبد القیوم گجر ،علی ارتضیٰ حسن نے بھی خطاب کیا۔