لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے ارکان اسمبلی کی حفاظت کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے صوبائی، ڈویژنل،ضلعی عہدیدار اورکارکنوں کو ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی حفاظت کی ہدایت کردی ۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی روکنے کیلئے کیا ہے، حکومت غنڈہ گرد عناصر کی سرپرستی کررہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی معاشرے میں عدم برداشت اور غنڈہ گردی کا گند پھیلا رہی ہے ۔ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والے چوروں کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اس ظالم عوام دشمن حکومت کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عوام کو بجلی ،گیس کا بل اور دوائی خریدنے کے قابل نہیں چھوڑا، ان کو چھوڑنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔