اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ عمران خان سازشوں سے ہارنے والا نہیں،مقابلہ کرے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں میں کیا۔
شہبازگل نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہیں بلکہ ملک کے لئے تحریک عدم استحکام لانے کو کوشش کر رہی ہے، مقصد صرف ایک ہی کہ کسی طرح سے فرد جرم عائد نہ ہو۔ عمران خان سازشوں سے ہارنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس مافیا کا مقابلہ کرے گا، ان چوروں کا ہر صورت ہر میدان میں مقابلہ کیا جائے گا۔