بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا


 سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے  ضلع شوپیاں کے  زینہ پورہ  علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کوشہید کردیا ۔

قصبے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس معطل کردی گئی ہے  جبکہ داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی  فوج  اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )کے اہلکاروں  نے صبح سویرے  چیرہ مرگ زینہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی ۔

دریں اثنا پولیس کے مطابق نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپ میں مار گیا  جھڑپ میں ایک  بھارتی فوجی بھی ہلاک  ہو گیا ہے