غزہ (صباح نیوز)مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا گیا سرایا القدس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے مشرقی غزہ کے محاذ پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی دشمن کے خلاف مزاحمت کے تسلسل کا حصہ ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جارحیت کے جواب میں کی گئی ۔سرایا القدس نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور قابض قوتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کارروائی کو فلسطینی مزاحمت کی ایک اور کامیابی قراردیاجارہاہے۔