جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع سے 10کشمیری نوجوان گرفتار


سری نگر: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے )نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے  ہیں۔این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقوں بٹہ مالو ، باغ مہتاب اور ضلع کپواڑ ہ کے علاقے کرالہ پورہ میں چھاپے مارے ۔

دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے  دہشت گردی کے الزامات میں 10 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس آئی ائے  نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 10 مختلف مقامات  ان نوجوانوں کو رات کے وقت چھاپوں میں گرفتار کیا گیا  ۔

یہ نوجوان  جنوبی اور وسطی کشمیر میں ہتھیار لانے میں بھی سرگرم تھے۔بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران سیل فونز، سم کارڈز، بینکنگ چینلز کے استعمال کو ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور یہاں تک کہ ایک ڈمی پستول بھی قبضے میں لے لیا گیا